مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے غزہ کے شمالی حصے کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی ادارے کا غزہ کے شمال سے رابطہ منقطع ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے ہائی کمشنر فیلپ لازارنی نے کہا ہے کہ یک دسمبر کو عارضی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد غزہ کے شمالی حصوں سے رابطہ کٹ گیا ہے۔ دوسری جانب سے فلسطینی وزارت تعلیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک 3714 فلسطینی طلباء شہید ہوچکے ہیں جبکہ 5700 زخمی ہوگئے ہیں۔
صہیونی فوج غیر فوجی تنصیبات اور سویلین کو مسلسلل نشانہ بنارہی ہیں۔ وزارت صحت نے طبی مراکز اور عملے پر حملوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک 300 طبی عملے کے اراکین اور 102 ایمنولینس حملوں کی زد میں آگئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ